پاکستان

وفاقی حکومت کا غریب و متوسط طبقے کیلئے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان

وفاقی حکومت نے غریب و متوسط طبقے کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔وفاقی حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج 7 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی پر مبنی ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے، اشیائے خورد و نوش کے معیار کی کڑی نگرانی کی جائے۔انہوں نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button