لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات دکھانے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔
وزیراعلی پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسران کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اے ایس پی شہر بانو نے جوان افسران کے لیے بہادری اور جرات کی مثال قائم کی۔
ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر بھی موجود تھے۔
0 45 Less than a minute