اہم خبرپاکستان

پشاور ہائی کورٹ؛ مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔
بابر اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب ہو رہا ہے اور 93 نشستوں والی جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، صوبے میں جس جماعت کا ایک رکن اسمبلی ہے اسے دو مخصوص نشستیں ملی ہیں، الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کو مخصوص نشستیں تحفے میں دی ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ کیس کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے، اٹارنی جنرل آج سپریم کورٹ میں ہیں، اس کیس میں وقت دیا جائے تو اچھا ہوگا۔پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری آج ہو گی، جو اس کیس میں پیش ہوں گے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر پیش ہوں، حکم امتناعی بدھ تک رہے گا، بدھ کو دوبارہ کیس کی سماعت کریں گے۔پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی میں 13 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button