اسلام آباد: احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کر دیئے۔
اس سے قبل حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے، جس پر احتساب عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
عدالت میں دائر درخواست میں وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریفرنس میں دیگر تمام ملزمان کو ہائیکورٹ نے بری کر دیا ہے۔ 12 مارچ کو حسن نواز اور حسین نواز پاکستان آ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔ 2 وارنٹ گرفتاری پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔ ملزم خود عدالت میں آکر سرنڈر کر سکتے ہیں۔
پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔
0 42 1 minute read