جرائم

5 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس نے قتل کے کیس میں پانچ سال سے مطلوب ملزم کو بحرین سے گرفتار کر لیا، جسے رات کو اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کی ٹیم نے پاکستان منتقلی کیلئے تحویل میں لے لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری مجرم نادر علی نے 2019 میں فیصل آباد میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد وہ روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ترجمان نے مطابق نادر علی پانچ سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ جس پر پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور پھر ملزم کو بحرین میں ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم بحرین سے ملزم کو لے کر آج راست اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button