پاکستان

190 ملین پاونڈ اسکینڈل : گواہان کے بیانات قلمبند

190 ملین پانڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ اسکینڈل کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا عثمان گل، ظہیرعباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، بشری بی بی کو بنی گالہ سے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔اس موقع پر نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، وکلا صفائی نے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی،گواہوں کا تعلق وزیراعظم ہاؤس، القادرٹرسٹ یونیورسٹی، اسٹیٹ بینک ، کیبنٹ ڈویژن اور وزارت خارجہ سے ہے، کیس میں مجموعی طور پر 59گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button