پاکستان

یوم پاکستان پریڈ: پاک افواج کی شکر پڑیاں گرانڈ میں تیاریاں شروع

اسلام آباد: افواج پاکستان نے یوم پاکستان پریڈ کیلئے شکر پڑیاں پریڈ گرانڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔
پاکستان ایئرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف 17 تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے، یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی، پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جدید ترین جنگی ہتھیار بھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button