پاکستان

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ایک پھر چیلنج

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر اور دیگر افراد نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ناٹک ہیں، الیکشن کمیشن سے کہا ہے انہیں مزید موقع نہ دیا جائے۔
اکبر ایس بابر نے دریافت کیا کہ کیا وجہ ہے ایک ہی قیادت انٹراپارٹی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہوتی ہے؟ تحریک انصاف نے ایک بار پھر انٹرا پارٹی کے نام پر ڈھونگ کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے اراکین کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت معطل کی جائے اور تحریک انصاف کے اثاثے اور دفاتر منجمد کیے جائیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں دو الگ درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن میں درخواستیں محمود خان اور محمد مزمل نے دائر کیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کالعدم قرار دیے جائیں اور رہنماؤں کو پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button