بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی کے پی نے عمران خان کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کی جس کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دی گئی۔
ابتدائی طور پر 10 وزرا، 3 مشیر اور 3 معاونیں خصوصی کا اعلان کیا جائے گا، سابق صوبائی وزیرخزانہ تیمور خان جھگڑا کو دوبارہ وزارت خزانہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تاج محمد ترند، مشتاق غنی ، ارشد ایوب ، فضل شکور، ڈاکٹر امجد ،ریاض خان ،فیصل ترکئی ، عاقب اللہ خان، مینا خان سمیت دیگر ناموں کی منظوری دی گئی۔
0 31 1 minute read