خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب اور برف باری سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں 40افراد جاں بحق اور 62زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 27بچے، 8 خواتین اور 5مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 80مکانات مکمل اور 555کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 99 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
0 31 Less than a minute