پاکستانتازہ ترین

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی حکمت عملی تیار

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پارلیمنٹ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے۔
جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔
جلد ہی سنی اتحاد کونسل کے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button