اہم خبرپاکستانتازہ ترین

ذاتی معاملات کی بات ہوئی تو بات بہت آگے تک جائے گی۔شہباز شریف

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذاتی معاملات کی بات ہوئی تو بات بہت آگے تک جائے گی۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح پتہ چلا کہ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ پڑا ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔

اس پر ایاز صادق نے کہا کہ مجھے اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثناء محمود اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی جذباتی تقریر نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی کسی کی توہین کرنا چاہتا ہوں، ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی جاری ہے، ہمارے 200 لوگ مر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک جماعت نہیں چلائے گی، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو مل بیٹھیں، اس پارلیمنٹ میں جاسوسی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

ادھر سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے کہا کہ میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا، کل میری تقریر کو بار بار روکا گیا، شہباز شریف کی تقریر نہیں روکی گئی، کیا وہ آسمان سے اترے کہ ان کی تقریر نہیں کٹی۔ میں تحریک استحقاق پیش کر رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button