جدہ:سعودی عرب نے عالمی منڈیوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی سپلائی میں کمی کو جون تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب روزانہ 10 لاکھ بیرل کی اپنی رضاکارانہ کٹوتی جو جولائی 2023 میں نافذ کی گئی تھی، کو 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے دیگر اراکین اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے تاکہ عالمی خام منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔پیداوار میں کمی میں توسیع کے ساتھ سعودی عرب کی تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بی پی ڈی رہے گی۔وزارت نے کہا کہ کٹوتیوں کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق بتدریج تبدیل کیا جائے گا
0 45 1 minute read