پاکستانتازہ ترین

آصف علی زرداری کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد: آصف علی زرداری کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں اور انہوں نے سابق صدر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور صدارتی امیدوار کے طور پر ان کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button