دنیا

غزہ میں22 لاکھ افراد کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے، سلامتی کو نسل

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں "نابلسی راؤنڈ اباؤٹ قتل عام” کی رپورٹوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جنگ کی وجہ سے غزہ میں 22 لاکھ لوگوں کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔العربیہ کے مطابق سلامتی کونسل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو مناسب انسانی امداد کی فوری رسائی میں سہولت فراہم کرے۔بیان میں مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے غزہ کے 22 لاکھ لوگوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔کونسل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو کھلا رکھے اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی کراسنگ کھولنے میں سہولت فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button