پاکستانتازہ تریندنیا

برطانیہ کا پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے خطرناک شدت پسندوں کے نام وارننگ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

برطانیہ نے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا میں خطرناک شدت پسندوں کی نشاندہی کرکے ان کے نام وارننگ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے خطرناک شدت پسندوں کی نشاندہی کے بعد ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کے پاس اب بھی ایسے لوگوں کا داخلہ روکنے کا اختیار ہے جو عوامی فلاح کے خلاف ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزراء کی یہ طاقت ایسے لوگوں کو روکنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جنہیں برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

وزراء کا خیال ہے کہ وہ ان افراد کی فہرست میں نام بھی شامل کر سکتے ہیں جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کے خلاف تشدد اور دباؤ کا استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button