پاکستان

خیبرپختونخوا: وزیر اعلی کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعلی نے سیکریٹری ریلیف سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، انہوں نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جائیں اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت دی کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button