پاکستانتازہ ترینعلاقائی

ضلع خیبر، مکان کی چھٹ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان بحق

ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے دور دراز متاثرہ علاقے بازار زخہ خیل میں صبح سویرے پیش آیا جہاں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔

پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں سوئے ہوئے کچل کر جاں بحق ہوگئے۔ آپ کی مدد سے مقامی شہریوں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button