پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد ملک میں ایک اور تیز بارش کی وارننگ جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف شہر 5 سے 7 مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں اس اسپیل سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

راولپنڈی کے بارشوں اور مقامی دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کیونکہ حالیہ بارشوں کے بعد موسم غیر معمولی طور پر سرد ہوگیا ہے۔

کراچی میں صبح سویرے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہری مارچ میں جنوری جیسا محسوس کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد اور صاف رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button