قائد ایوان کے انتخاب سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
شہباز شریف مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جنہیں 200 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان ہیں جنہیں 91 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 169 ارکان کی حمایت لازمی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی شہباز شریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔