پاکستانتازہ ترینعلاقائی

پاک فوج کا لواری ٹنل، کالام،چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں ریسکیو آپریشن جاری

راولپنڈی :پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام،چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برف باری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری جاری ہے۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے برف باری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو یا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔گذشتہ روز سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں شدید برف باری سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے متحرک ہیں۔پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button