پاکستانتازہ ترینتجارت

آئی ایم ایف کا تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کے ساتھ ٹیکس سلیب میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ دوگنا کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ ان میں فرق ختم کیا جاسکے

آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) سے متعلق سفارشات کو مکمل طور پر لاگو کیا جاتا ہے، تو اس سے جی ڈی پی ریونیو کا 0.5 فیصد اضافی ہو سکتا ہے، جو کہ سالانہ بنیادوں پر 500 ارب روپے فیصد ہے۔ رواں مالی سال میں ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تنخواہ دار طبقے سے اب تک 215 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button