انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ ترین

میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوگئے

کوئٹہ۔ :بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔کسی دوسرے رکن کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی وجہ انتخاب بلا مقابلہ ہوا ۔ تاہم اسمبلی قوائد اور ضابطہ کار کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے رائے شماری ہوئی۔ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر) عبد الخالق کی زیر صدارت شروع ہوا ۔وزیر اعلی ٰکے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میر سرفراز بگٹی کو ایوان میں 41 ووٹ ملے ۔ پیپلز پارٹی ، پی ایم ایل این ، بی اے پی، اے این پی اور دوسرے پارلیمانی اتحادی جماعتوں نے میر سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ جے یو آئی اور نیشنل پارٹی ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button