تجارت

آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ کم، برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) کے دوران اشیا کا تجارتی خسارہ 36.9 فیصد کی ریکارڈ کمی، برآمدات میں 14 فیصد اضافے اور 13.87 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ درآمدات میں 14فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے 8 ماہ(جولائی سے فروری) 2023-24 کے دوران پاکستان نے 14.2 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ارب 34 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں، جبکہ گزشتہ سال مالی سال 2022-23 کے اسی عرصے میں مجموعی طور پر 17 ارب 81 ا کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں۔
اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان نے 14.1 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 34 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال 23-2022 کے اسی عرصے میں 39ارب 81 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئیں۔
اس لحاظ سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 36.9 فیصد کمی کے ساتھ 13 ارب 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 8 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 21 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 13 ارب 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ (فروری) کے دوران پاکستان نے 29.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 23-2022 کے اسی عرصے میں مجموعی طور پر 1 ارب 98 کروڑ روپے 40 لاکھ ڈالر کا سامان برآمد کیا گیا۔
اسی طرح گزشتہ ماہ (فروری)کے دوران پاکستان نے 5.8 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 4 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کیں، جبکہ گزشتہ مالی سال 23-2022 کے اسی عرصے میں اس نے مجموعی طور پر 3 ارب97 کروڑ40 لاکھ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں۔
اس لحاظ سے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 18.2 فیصد کمی کے ساتھ 1 ارب 62 ڈالر80 لاکھ ڈالر رہا۔
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ ماہ (فروری) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 36.1 ملین ڈالر کم ہو کر 1.99 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.62 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔
وزارت تجارت کے اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان نے 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 11 ارب 16 کروڑ2 لاکھ ڈالر مالیت کی ملبوسات اور ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی ہیں۔
پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان نے 14.8 فیصد اضافے کے ساتھ 3.775 بلین ڈالر مالیت کی مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ مصنوعات برآمد کیں، اس کے علاوہ 70.1 فیصد اضافے کے ساتھ زرعی مصنوعات اور مجموعی طور پر 5.404 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button