اہم خبرپاکستان

بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے جب کہ تین صوبائی صدور بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق شیڈول انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینل کا اعلان کر دیا گیا، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، مرکز میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور، سندھ میں حلیم عادل شیخ اور پنجاب میں راشد یاسمین کا پینل موجود ہے اور ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا پینل نہیں، اس لیے تینوں صوبائی صدور کا انتخاب کیا گیا۔
بلا مقابلہ پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں جن کا مقابلہ 3 مارچ کو ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں صدر کے عہدے کے انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button