پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونےکا فیصلہ

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے (ن) لیگ کو ووٹ دے گی۔
ایم کیو ایم قیادت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایسی وزارت نہیں لے سکتے جس سے عوامی مسائل حل نہ ہوں، ایم کیو ایم کی قیادت نے(ن) لیگ کو وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ایم کیو ایم پاکستان کو مرکز میں وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔ایم کیو ایم قیادت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دینے کے لیے آئینی ترمیم کی حمایت کرنا چاہتے ہیں، 18ویں ترمیم سے مضبوط بااختیار مالیاتی خود مختار بلدیاتی اداروں کو تقویت ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button