دنیا

یوکرین جنگ؛ پوتن کی نیٹو ممالک کو جوہری جنگ کی دھمکی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فوجوں نے یوکرین جنگ میں شامل ہوا تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کیمطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔صدر پوتن نے مزید کہا کہ روسیوں کی اکثریت یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ روسی فوجیں اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور نئے علاقوں کو آزاد کروا رہی ہیں۔
روسی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے نیٹو فوج کی یوکرین میں تعیناتی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین میں فوج بھیجتے ہیں تو اس سے خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button