پاکستانتازہ ترینتجارت

معاشی ماہرین کا عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھےگئے خط پر ردعمل

لاہور: ملک کےمعاشی ماہرین نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آئی ایم ایف اندرونی سیاست نہیں معاشی اصلاحات کو دیکھتا ہے، پی ٹی آئی پہلے بھی کئی بار آئی ایم ایف کو خط لکھ چکی ہے۔ چکی لیکن نتیجہ صفر تھا۔

دوسری جانب معاشی ماہر محمد یاسین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر منفی سیاست کا ثبوت دیا ہے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نائب صدر لاہور چیمبر عدنان بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت اور ریاست سے معاہدے کرتا ہے، آئی ایم ایف نے جنرل ضیاء اور جنرل مشرف سے بھی معاہدے کیے ہیں، اس لیے آئی ایم ایف کو خط لکھنا بے سود ہے۔

معاشی ماہر منور صابر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا فارم 45 یا 47 سے کیا تعلق، امریکا آئی ایم ایف بورڈ میں اسٹیک ہولڈر ہے، جس پر بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا، نئی حکومت آئی ایم ایف سے کامیاب ڈیل کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button