دنیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں روڈ حادثہ میں 15 افراد ہلاک،20 زخمی

دہلی:بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں روڈ حادثہ کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت15 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ حادثہ مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع کے علاقے بیچیہ میں پیش آیا، جب مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت15 افراد موقع ہر ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے بتایا گیا ہے جو قریبی علاقے میں شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ بھارتی صدر دروپتی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر لیڈروں نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button