
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔ ارکان قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد پہلا مرحلہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔ ۔ تاہم اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آج دوپہر 12 بجے سے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب یکم مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔ .