پاکستانتازہ ترینتجارت

قرضوں کے شیطانی چکر سے آزادی کےلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

امریکہ نےامریکی قرضوں اور بین الاقوامی مالی امداد کے شیطانی چکر سے آزاد ہونے کےلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کے لیے اہم ہے، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر اقتصادی صورتحال کو ترجیح دینی چاہیے۔

واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں بہت اہم ہوں گی۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ میکرو اکنامک اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button