پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، جس میں 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایک سپاہی زخمی ہوا جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button