اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے حوالے سے اجلاس 29 فروری کو طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا۔
0 47 Less than a minute