دنیا

سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کےلئے تیار ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ممالک سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس کے لیے بہت سے عرب ممالک تیار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے، اگر اسرائیل نے رفح میں فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو وہ بین الاقوامی حمایت کھو دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button