کھیل

اعصام الحق قریشی کا دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں سفر تمام

دبئی:پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو شکست دے کر نہ صرف اے ٹی پی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں شروع ہو چکے ہیں ۔ بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو 6-7(4-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ یوروگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سے ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button