اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے یورینیم کے ذخیرے میں مزید اضافہ کیا ہے اور واچ ڈاگ کے تجربہ کار معائنہ کاروں کو اپنے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے سے روک دیا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایک اور خفیہ رپورٹ، جسے رکن ممالک میں تقسیم کیا گیا ہے، میں کہا گیا ہے کہ تہران نے ابھی تک دو مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات کی موجودگی کی وضاحت نہیں کی ہے جو انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہو سکتے تھے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے اندازہ لگایا ہے کہ ایران کے پاس 10 فروری تک 12,182 پاؤنڈ یورینیم کے ذخائر تھے جو نومبر 2023 کی سہ ماہی رپورٹ میں 2,289 پاؤنڈ تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایجنسی کے اندازے کے مطابق ایران کے پاس 60 فی صد تک افزودہ یورینیم کی مقدار 267.8 تھی، جو کہ نومبر 2023 کی سہ ماہی رپورٹ سے 14.9 پاؤنڈ کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔