انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی اور بلوچستان کے سپیکر جان محمد جمالی کی بجائے نو منتخب رکن زمرک خان اچکزئی پریزائیڈنگ آفیسر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

دونوں اسمبلیوں کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے آج پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، سنی اتحاد کو خصوصی نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے پر خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 نشستیں خالی رہیں گی۔

اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس میں خواتین کی 26 مخصوص نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ (ن) کی 2، 2 خواتین اور پیپلز پارٹی کی ایک خاتون حلف اٹھائیں گی جب کہ 21 مخصوص نشستیں باقی رہیں گی۔

حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جب کہ ان عہدوں کے لیے انتخابی عمل دوسرے روز ہوگا جب کہ نومنتخب اراکین اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔

بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع بلوچستان اسمبلی کی عمارت کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں۔ بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں صوبے کی 65 میں سے 62 کامیاب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث تین ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر جان محمد جمالی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے اس لیے گورنر بلوچستان نے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو پری یزیدنگ نامزد کر دیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے قبل وہاں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button