
حویلیاں(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں ،فسطائیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رئیں ،ملک کے سب سے بڑے صوبے کے بڑے منصب پر کامیابی حاصل کرنا انکی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔منگل کو وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر انہوں نے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز مصائب میں آئرن لیڈی ثابت ہوئی ہیں ،مصائب کی انکھوں میں انکھیں ڈال کے مقابلہ کیا ، بیمار والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کے جیل جانے کے لیئے وطن واپس آئیں ،الحمد اللہ ملکی عدالتوں سے بھی سرخرو ہوئیں اور عوام کی عدالت سے بھی انہیں کامیابی ملی ۔مرتضی جاوید عباسی نے مزید کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلی مریم بی بی کے لیئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگی وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پنجاب کے عوام کی خدمت اسی طرح کرینگی جس طرح قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور نامزد وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے ادوار وزارت اعلی میں کی تھی ،پنجاب کی عوام کے لیئے تاریکی کا دور ختم ہو چکا اب ترقی کا دور شروع ہونے والا ہے