دلچسپ

چہرے کے درد میں مبتلا شہری کا کیمرے سے معائنہ کیا گیا، نتائج نے سب کو خوفزدہ کردیا

فلوریڈا: ایک امریکی شہری کو اپنے چہرے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچا لیکن اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب اسے بتایا گیا کہ اس کی ناک میں درجنوں کیڑے رینگ رہے ہیں اور اسے اندر سے کھا رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی شہری کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں میں میرا چہرہ سوج گیا اور میرے ہونٹ اتنے سوج گئے کہ میں بول بھی نہیں سکتا تھا۔ میں باتھ روم جانے کے لیے بھی نہیں اٹھ سکتا تھا کیونکہ جب بھی میں کھڑا ہوتا تو میری ناک سے خون بہنے لگتا۔
شہری نے فوری طور پر جیکسن ویل کے قریبی ایچ سی اے فلوریڈا میموریل ہسپتال کا دورہ کیا اور اسے کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ کارلسن کے پاس ریفر کیا گیا۔ڈاکٹر ڈیوڈ نے مریض کا معائنہ کیا تو وہ چونک گئے۔ اس نے کیمرے کی مدد سے شہری کی ناک کے اندر جھانکا تو پتہ چلا کہ ناک میں درجنوں کیڑے رینگ رہے ہیں۔
ڈاکٹر نے بعد میں کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ اسے کتنا درد ہو گا کیونکہ کیڑے اس کے اندرونی اعضا کو آنکھ اور دماغ کے بالکل قریب کھا رہے تھے۔ڈاکٹر ڈیوڈ نے ابتدائی طور پر کیڑے نکالنے کے لیے سکشن کا استعمال کیا لیکن کیڑے بڑے ہونے کی وجہ سے وہ ناکام رہے۔
اس کے بعد انہوں نے ایک ایک کرکے کیڑوں کو ناک سے نکال دیا۔ ناک سے 150 زندہ کیڑے نکالنے کے بعد امریکی شہری اب کافی پرسکون اور بغیر کسی تکلیف کے سانس لے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button