
اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہتا ہے۔ایک سوال کیا گیا کہ وہ کون سے اداکار ہیں جن کے ساتھ وہ بار بار کام کرنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے۔انہوں نے اداکار حارث، شہروز اور زاہد کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے مرد اداکار ایسے ہیں جو بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔
نوال سعید کے مطابق ساتھی مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرتے وقت انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ ان کے ساتھ کام کے معاملے پر گفتگو بھی کرتی ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ساتھی خاتون اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کے ان کے تجربات اچھے نہیں رہے۔
اگرچہ نوال سعید نے کہا کہ ان کا ساتھی خواتین اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔