پاکستان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کا اجرا: تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حصول کے معاملے سے متعلق تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
سنی اتحاد کونسل کی درخواست کل الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر تھی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر، جمعیت علمائے اسلام پاکستان، جی ڈی اے، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن کا فل بینچ بدھ کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button