کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو کہنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے ردعمل پر ردعمل میں کہا ہے کہ بزدار ٹو کے نوکروں اور ذاتی کنیزکا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بزدار 2 کے نوکروں اور ذاتی کنیزکو جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ بزدار 2 سے متعلق کوئی بھی قابل شخص سیاسی سوال اٹھائے تو اس کا جواب ضرور دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کنیز کی تمام باتیں سن لیں، وہ ٹھیک کہہ رہی ہیں کہ اس ویڈیو بیان کے تحت مسلم لیگ (ن) کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں اور اب مزید بھی نکلیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ اور اتفاق فاؤنڈری کا کیس بھی کھلنا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ نوکرانی خود مسلم لیگ کی قیادت پر ہر گھنانا الزام لگا رہی ہے۔
0 43 1 minute read