انتخاباتپاکستانتازہ ترین

مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کےبغیر اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کئے بغیر اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سیشن غیر قانونی طریقے سے کیا گیا تھا. سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طریقے سے بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاتا ہے تو یہ بھی غیر قانونی ہوگا کیونکہ ایوان کے تمام اراکین کا نوٹیفکیشن کرنے کے بعد ہی اسمبلیوں کا اجلاس منعقد کیا جانا چاہیئے

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس کا نوٹس لے اور سنی اتحاد کونسل کے لئے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button