تازہ تریندنیا

حرمین شریفین میں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔سعودی عرب

حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں ’لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں

حرم انتظامیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے مزید کہا: ‘حرم شریف میں امان اور وامان کی مذہبی جڑیں گہری ہیں کیونکہ امن و امان حرم کے ساتھ مربوط ہےجبکہ امن و امان کا تعلق حرم سے ہی ہے۔’

حرمین شریفین کے زائرین کو اس تعلق کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ حرمین شریفین میں امن و امان ایک سرخ لکیر ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "حرمین شریفین عبادت گاہ ہے، یہ نعرے لگانے اور شور مچانے کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جا سکتا ہے۔”

انہوں نے حرم شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسجد حرام، مسجد نبوی اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور کام میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

عازمین حرم مقدس میں عبادت کے لیے آتے ہیں، انہیں اپنا وقت وہاں گزارنا چاہیے۔

شیخ سدیس کے مطابق زائرین انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ آسانی اور سہولت کے ساتھ اپنی رسومات ادا کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button