
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پصدر عارف علوی کو پیغام بھیجا ہے کہ انہیں کسی صورت صدارتی اختیار کے تحت سزا کی معافی کی ضرورت نہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے نے کہا کہ صدر کو آئینی اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کو معاف کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ صدر علوی عمران خان کی سزائیں معاف کر دیں۔
رؤف حسن نے کہا کہ ایسے مطالبات پر غور کرتے ہوئے عمران خان نے صدر مملکت کو پیغام دیا ہے کہ وہ سزاؤں کو معاف نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین ایسی کوئی معافی قبول نہیں کریں گے۔