اہم خبرپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت کے انکار کے بعد راجہ پرویز اشرف نے قومی کا اجلاس 29فروری کو طلب کرلیا

قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے صدر عارف علوی کے انکار کے بعد 29 فروری کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

سیکرٹریٹ نے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت عام انتخابات کے 21 ویں دن منعقد کیا جائے گا۔

سیکرٹریٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ صدر 21 ویں دن سیشن طلب کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے کہا کہ انتخابات کے 21 ویں دن اجلاس طلب کرنے کے لئے صدر اور اسپیکر کے نوٹیکیفیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button