پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج سول سیکرٹریٹ کا دورہ کریں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج سول سیکرٹریٹ کا دورہ کریں گی جہاں وہ چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز اور پولیس افسران سے ملاقات کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام صوبائی سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور پولیس افسران کو صبح 9 بجے دربار ہال سول سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی، اپنے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز سے وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز عام انتخابات 2024ء میں پی پی 159 سے کامیاب ہو کر 220 اراکین پنجاب اسمبلی کے ووٹ لینے کے بعد پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی ہیں، گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔
عہدہ سنبھالتے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں، عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے، گرانفروشی کے خاتمے کیلئے سسٹم وضع کیا جائے، انہوں نے 5 روز میں پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button