پاکستان

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے 10 دینی اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے، اسلامی نظریاتی کونسل، جامعہ دارالعلوم کراچی کو نوٹس جاری کیا گیا، جامعہ عمادیہ فیصل آباد، جامعہ نعیمیہ کراچی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ، جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے بھی معاونت طلب کی گئی۔

جامعہ ملتظر لاہور، جامعہ عروہ الوسقی لاہور کو بھی نوٹس بھیجا گیا، قرآن اکیڈمی لاہور اور المورد لاہور سے بھی معاونت طلب کی گئی۔

حکم نامہ میں کہا گیا عدالت کو بتایا گیا کہ فریق بننے کی اور درخواستیں بھی آئی ہیں، دیگر درخواستیں بھی آئندہ سماعت پر اسی کیس کیساتھ مقرر کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button