خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ تعلیم پشاور نے کہا کہ سکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو پابندی سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا۔
جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا سکول اوقات میں موبائل فون کا استعمال طلبہ کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔
مراسلہ میں کہا گیا ایمرجنسی کی صورت میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یا سکول ہیڈ سیل فون سے رابطہ کریں، عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنے موبائل فون کا استعمال کر سکتا ہے، تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لئے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔