علاقائی

مری میں آئندہ تین دن تک برفباری،ژالہ باری،بارش کی پیش گوئی

مری(بیورو رپورٹ )محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ تین دنوں تک برفباری،ژالہ بار ی اوربارشوں پیش گوئی پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے برف باری،تیز بارش،ژالہ باری اور خراب موسم کے باعث ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ سٹریٹیجک لوکیشن پے تعینات ہیں،ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں،سیاح اور مقامی آبادی کسی بھی ایمرجنسی میں فوری امدادی ہلپ لائن 1122 رابطہ کریں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمری کے مطابق مری میں تمام ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو بائیکس پر فرائض دینے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،کسی بھی ایمرجنسی پر رسپانس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوںنے کہا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے ڈسٹرکٹ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اوالین ترجیح ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button